It's time to call yourself a rat: Khawaja Saad Rafique

دوسروں کو چوہے کہنے والے کا خود چوہا بننے کا وقت ہوگیا:خواجہ سعد رفیق


It's time to call yourself a rat: Khawaja Saad Rafique


مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا،عمران خان پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئی،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ٹویٹ


 مزید پڑھے :  اوکاڑہ کے علاقے میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی 9 سالہ بچی کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔


وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مخالفین سے جیلیں بھرنے والا شہزاد اکبر بھاگ گیا۔انہوں نے کہا ہےکہ پنجاب کی ڈی فیکٹو حکمران سابقہ خاتون اول کی لیڈی فرنٹ ویمن بھاگ گئی۔


ان کا کہنا ہے کہ نیب کو روڈ رولر کی طرح استعمال کرنے والے ڈر کیوں رہے ہیں؟ بقول پی ٹی آئی گینگ، کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چوہے کہنے والوں کے خود چوہے بننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔


It's time to call yourself a rat: Khawaja Saad Rafique


چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرونیز کا لشکر تیار کیا، ہمیں جیلوں میں ڈالا، ساڑھے تین سال رگڑا ہ اپوزیشن میں ہوتا ہے تو ریاستی اداروں کا گھیراؤ کر لیتا ہے، اور حکومت میں ہوتا ہے تو دوسروں غدار قرار دیتا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کی جاگیر نہیں ہے، لوگوں کو بھوکا مارا گیا، عمران خان پیدائشی بھکاری ہے، پاکستان میں اب تک کسی نے اتنا قرضہ نہٰیں لیا جتنا عمران خان نے لے لیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں ہوتا ہے تو ریاستی اداروں کا گھیراؤ کر لیتا ہے، اور حکومت میں ہوتا ہے تو دوسروں غدار قرار دیتا ہے، ہوائوں میں کاغذ لہرانے سے نہیں عدالت میں لے کر جاؤ اور غداری ثابت کرو، اصل غدار یہ ہیں لیکن ہم انہیں غدار نہیں کہنا چاہتے۔


وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان اس دور کا ابو جہل ہے، دنیا کا ہر گند اس آدمی نے کیا، عمران خان نے کرونیز کا لشکر تیار کیا، ہمیں جیلیں میں ڈالا، ساڑھے تین سال رگڑا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے نوٹس لیا، ہائی کورٹ اور سپریم کے فیصلے آئے، ہمیں چور ثابت کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے، عمران خان اصل ڈاکو ہے، ابھی توشہ خانے اور دبئی بھاگنے والی کی کہانی سامنے آئی۔


ان کا کہنا ہے کہ یہ پنجاب اسمبلی ایوان میں بدمعاش لے آئے، زخمی ہوتے ہیں اور دو گھنٹے میں ٹھیک ہو جاتے ہیں، جہالت کے اعلی ترین مقام پر یہ لوگ فائز ہیں، ہر باایمان شخص کو حرمین شریفین میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرنا چاہیئے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کو سہولت دینے کے لئے قانون سازی کروائی گئی، آئین توڑنے والے سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے، امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی، یہ عذاب کو دعوت دے رہے ہیں، فتنہ عمرانیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے آمریتوں کا مقابلہ کیا، زندانوں میں رہے، بدتمیزی کا مقابلہ کیا جائے گا، ساڑھے تین سال کے دوران کوئی چوری ثابت نہیں ہوئی، سیاسی جماعت نہیں فاشسٹ ہیں، سابق چیف جسٹس اور یہ ملے کیونکہ یہ ہم پرواز ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم قاسم خان سوری کے ساتھ ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

Comments

Search For Jobs