Bad news for Punjab government employees

 پنجاب کے سرکاری ملازمیں کے لیے بری خبر

پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں،عید کی چھٹیوں پر کام جاری رکھنےکی ہدایت جاری کردی گئیں،پولیس،ایل ڈبلیو ایم سی اور میٹرو پولیٹن کے ملازمین اپنے فرائض سر انجام دیں گے



Bad news for Punjab government employees





 پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں،عید کی چھٹیوں پر کام جاری رکھنےکی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کی تعطیلات میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔




ضلعی انتظامیہ لاہور کے ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کے دوران معمول کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین اور میٹرو پولیٹن لاہور کے ملازمین کی عید چھٹیاں بھی منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے اور شہر میں صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔



پنجاب حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے لاہور پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔چند روز قبل پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت25 ہزار روپے کررہے ہیں، ماہانہ اجرت میں اضافے کا اطلاق اسی ماہ سے ہوگا، صوبوں کے تعاون سے ضروری قانونی کارروائی کریں گے۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں، سرمایہ کاروں سے درخواست کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک تنخواہوں میں10 فیصد تک اضافہ کریں، پنشن بھی10 فیصد اضافہ کریں گے۔ اسی طرح وزیراعظم نے عوام کو رمضان المبارک میں سستا آٹا فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھرکی دکانوں میں سستا آٹا فراہم کریں گے، آٹے میں200 روپے بچت سے روزہ دار دودھ باقی اشیاء خرید لےگا، بے نظیر کارڈ، این ایف سی ایوارڈلائیں گے سی پیک پر اسپیڈی کام کریں گے۔


Comments

Search For Jobs